ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور و معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جن کی شادی کے بارے میں کئی دنوں سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
حال ہی میں عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ مہندی کا دن بہت ہی خوبصورت تھا، جس میں میرے سارے گھروالے اور دوست سب ساتھ تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس موقع پر لڑکے والوں کی طرف سے سرپرائز پرفارمنس دی گئی یہاں تک کہ میرے پسندیدہ گلوکار آیان نے گانا گنگنایا۔
عالیہ بھٹ نے اس سب کیلئے شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر کپور اس سب کیلئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔
Congratulations to #RanbirKapoor & @aliaa08
for getting married…I hope for a successful and loving married life for both of them#RanbirAliaWedding #RanbirKapoorAliaBhattWedding#KapoorFamily #AliaBhatt pic.twitter.com/aaibc6SfDi— Ashwani pathak (@Asvani_Pathak) April 14, 2022
یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی، خوبصورت تصاویر منظر عام پر آگئیں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








