کراچی: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد مستحقین تک پہنچنے کے بجائے ہڑپ کی جانے لگی۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم میں زبردست کٹوتی کا انکشاف ہوا ہے، اس اطلاع کے بعد ضرورت مندوں سے رقم بٹورنے والے 31 ایجنٹس دھرلیے گئے۔
ضرورت مندوں کیلئے مختص رقم میں زبردستی کٹوتی کرنے والے ملزمان کا تعلق سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، قمبرشہدادکوٹ اورشکارپور سے ہے۔
ملزمان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو ملنے والے امدادی رقم سے ایک سے 2 ہزار روپے کٹوتی کرلیتے تھے۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس، عدالت نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
قبل ازیں وفاقی وزیر شازیہ مری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم سے کٹوتی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔
وفاقی وزیر و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھاکہ کٹوتی کرنے والوں کیخلاف 20 سے زائد مقدمات درج کروائے گئے ہیں، جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے کے سنگین کرائم کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے بارش اور سیلاب متاثرین کو فی خاندان 25، 25 ہزار دینے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اس پوری مشق کا آغاز کردیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








