سوشل میڈیا پر معروف خاتون صحافی بینظیر شاہ کی ایک نامناسب ویڈیو زیرگردش ہے اور اس پر بڑی بحث چھڑی ہوئی ہے، اب اس کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔
اس ویڈیو کا معاملہ بینظیر شاہ نے خود اٹھایا۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود ایک اکاؤنٹ جسے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ فالو کرتے ہیں نے میری اے آئی ویڈیو بنائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ ہم پہلے کہہ چکے ہیں، ویسے ہی دوبارہ کہیں گے: #AttacksWontSilenceUS ۔ ان کی یہ پوسٹ اس ویڈیو کے ردعمل میں تھی جو PakVocals نامی اکاؤنٹ نے شیئر کی تھی، جس کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ شاہ کی ’’لندن کے ایک کلب میں ڈانس کرتی ہوئی لیک ویڈیو‘‘ ہے۔
تارڑ کا جواب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اتوار کی شب بے نظیر شاہ کے موقف کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل ناقابلِ قبول اور انتہائی قابلِ مذمت نوٹس لے لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ جعلی ویڈیوز بنا کر پھیلائے یا کسی صحافی کو بدنام کرکے ہراساں کرنے کی کوشش کرے۔ میں 1900 سے زیادہ اکاؤنٹس فالو کرتا ہوں۔ میں اس اکاؤنٹ کے طرزِ عمل کی ہرگز تائید نہیں کرتا اور یقین دلاتا ہوں کہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اس واقعے نے اے آئی سے تیار کردہ مواد کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال، عوامی شخصیات کو درپیش خطرات، میڈیا کی ساکھ اور آن لائن سکیورٹی کے چیلنجز کے حوالے سے شدید خدشات کو اجاگر کر دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








