کرسمس سے پہلے مسیحی برادری کیلئے خوشی کی بڑی خبر! حکومت کا اہم ترین نوٹیفکیشن جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام مسیحی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے کرسمس کے موقع پر ایک خوشخبری سنائی ہے۔ محکمہ خزانہ نے دسمبر 2025 کی تنخواہیں اور پنشنز پیشگی ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق جو تنخواہیں معمول کے مطابق یکم جنوری 2026 کو ادا کی جانی تھیں انہیں اب 22 دسمبر 2025 کو ادا کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ صوبے بھر کی مسیحی برادری 25 دسمبر کو کرسمس کے تہوار کی تیاری سکون اور آرام سے کر سکے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان کی یہ سہولت مذہبی تہوار کے موقع پر مالی آسانی فراہم کرنے کے لیے دی گئی ہے تاکہ ملازمین اور پنشنرز خوش اسلوبی سے کرسمس منا سکیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی رواں سال کے لیے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اس کے مطابق 25 دسمبر 2025 بروز جمعرات یوم قائداعظم کی تعطیل ہوگی جبکہ 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کی عام چھٹی ہوگی۔

Related Posts