بالی ووڈ کنگ کہلانے والے بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو ٹو مچ میں شرکت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کاجول سے خود معذرت کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان برطانوی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، میں اس وقت ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں اور میں نے کاجول کو اس سے آگاہ کردیا تھا۔
گفتگو کے دوران شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نے کاجول اور ٹوئنکل دونوں سے معذرت کی ہے کہ ان کے شو میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ٹو مچ شو میں شرکت کروں۔ اگرچہ میں شو میں شامل تو نہیں ہوسکا، لیکن ہرجانے کے طور پر شو کی تمام قسطیں دیکھ لی ہیں۔
اداکار شاہ رخ خان اس وقت اپنی فلم کنگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جنہیں حال ہی میں بازو پر لگنے والی چوٹ نے شوٹنگ سے روک دیا تھا جبکہ شاہ رخ خان متعدد ایوارڈ شوز کی میزبانی اور بعض اوقات بطور اسٹینڈ اپ کامیڈین بھی شوز کی ہوسٹنگ کرچکے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی سینما گھروں پر 90 کی دہائی میں راج کرنے والی اداکارائیں کاجول اور ٹوئنکل کھنہ ستمبر سے جاری شو میں عامر خان، سلمان خان، عالیہ بھٹ، کرن جوہر، سنجے دت، جھانوی کپور اور ورون دھون سمیت متعدد بالی ووڈ شخصیات کو شرکت کی دعوت دے چکی ہیں، جن کے ساتھ ان کے پروگرامز کافی دلچسپ رہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








