کرپٹو کرنسی، بٹ کوائن کی قیمت 5 ماہ کی پست ترین سطح پر آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

نیو یارک: کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت گزشتہ 5ماہ کی پست ترین سطح پر آگئی ہے۔ پیر کے روز جنوری کے بعد سے بٹ کوائن کی قیمت سب سے کم دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایکویٹی مارکیٹ میں انڈیکس گر جانے کے باعث بٹ کوائن سمیت دیگر کرپٹو کرنسیوں کی قیمت بھی کم ہوئی۔ آج صبح بٹ کوائن کی مالیت 33 ہزار 266 ڈالر تک گر گئی جو جنوری کے مقابلے میں کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی مارکیٹ میں تیل اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

جنوری کے دوران بٹ کوائن کی کم از کم مالیت 32 ہزار 951 ڈالر رہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بٹ کوائن کی مالیت اس سے بھی نیچے گری تو گزشتہ برس جولائی کے مقابلے میں سب سے کم شمار کی جائے گی۔

آج 5 ماہ کی کم ترین سطح پر گرنے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 33 ہزار 500 ڈالر کی سطح تک کا استحکام دیکھا گیا جسے بٹ کوائن کی قیمت میں 1 اعشاریہ 4 فیصد کمی قرار دیا جارہا ہے۔

سنگاپور میں قائم کرپٹو پلیٹ فارم اسٹیک فنڈز کے سی او او میٹ ڈب کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی میں ہر چیز کو ایک خطرے کا اثاثہ (رسک ایسٹ) سمجھا جاتا ہے۔ زیادہ تر کرپٹو کرنسیوں کو آج کل نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

Related Posts