عدالت نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو مسجد میں شوٹنگ کرنے کے الزام سے بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد مشتاق نے صباء قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواستیں منظور کیں۔
یاد رہے کہ 2020ء میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں مبینہ رقص کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف مقدمہ تھانہ اکبری گیٹ میں وکیل فرحت منظور کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔
معروف گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کو مسجد وزیر خان میں گانے کی شُوٹنگ اور رقص پر سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید اور مذمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ دونوں کیخلاف دفعہ 295 کے تحت درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد کا تقدس پامال کیا، لہٰذا ان دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:سنگین الزامات اور علیحدگی کا فیصلہ، عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کو اَن فالو کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








