کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں سیوریج لائن میں دھماکہ،4افراد جھلس گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Man stabs wife, her friend to death in name of honour

کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں سیوریج لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ سرجانی ٹاؤن میں واقع ایک فلیٹ کے قریب سیوریج لائن میں گیس کی وجہ سے ہوا،دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جلنے سے زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بارے میں معلومات ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

دسمبر 2019 میں کوئٹہ میں گیس لیکیج کے ایک واقعے میں ایک خاندان کے 3 افراد ہلاک ، دو افراد دم گھٹنے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ خوفناک واقعہ کوئٹہ کے علاقے بوری روڈ میں پیش آیا تھا۔

مزید پڑھیں:فیکٹری سے زہریلی گیس کا اخراج،سینکڑوں افراد متاثر

امدادی ٹیموں کا کہنا ہے سرجانی ٹاؤن میں دھماکے میں  زخمی ہونیوالے تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts