بالی ووڈ فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ کیلئے ’پسوڑی‘ کو دوبارہ تیار کیا جائیگا

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی اداکار کارتک آریان کی فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ کیلئے مشہور پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ کو دوبارہ تیار کیا جائے گا۔

فلم ستیا پریم کی کتھا رواں ماہ 28 جون کو ریلیز ہوگی جس کی کاسٹ میں کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی شامل ہیں، فلم کو ساجد ندیاوالا نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ سمیر ودوانس اس کے ہدایت کار ہیں۔ فلم میں علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے پسوڑی کو شامل کیا جائے گا۔

فلم موسیقی کے حوالے سے کافی مقبول ہورہی ہے، قبل ازیں فلم کے تین گانے ریلیز کیے گئے جنہیں کافی پسند کیا گیا تھا اور اب اس کے دو مزید گانے ریلیز کیے جائینگے جن میں سےایک پسوڑی بھی ہے۔

ٹریلر

ستیا پریم کی کتھا ایک مزاحیہ رومانوی فلم ہے، جس میں ایک گجراتی ستیا پریم (ستو) ایک کتھا نامی عورت سے پوچھتا ہے کیا وہ سنگل ہے، اس کو ایسا لگتا ہے کہ کتھا کا کوئی بوائے فرینڈ ہے جس پر ستو اسے کہتا ہے کہ اگر وہ اپنے بوائے فرینڈ کیلئے سنجیدہ نہیں ہے تو وہ اس کا انتظار کرسکتا ہے۔ جس کے بعد دونوں کو محبت ہوجاتی ہے لیکن ان کی شادی سے پہلے یا بعد میں کچھ ایسا ہوگا جس سے اُن کی زندگی میں تبدیلی آجائے گی۔

واضح رہے کہ فروری 2022 میں کوک اسٹوڈیو کی جانب سے علی سیٹھی اور شائے گل کا گانا پسوڑی ریلیز کیا گیا تھا جو اب تک دنیا بھر میں مقبولیت کے کئی ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔

Related Posts