مظفر آباد: آزاد کشمیر کے مالی سال سال 24-2023 کا بجٹ آج قانون سازاسمبلی میں پیش کیا جائے گا، مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 232 ارب روپے سے زائد ہوگا۔
مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 42 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، غیرترقیاتی بجٹ کیلئے 190 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، ترقیاتی بجٹ میں 30 ارب وفاقی حکومت جبکہ 12 ارب اپنے وسائل سے حاصل کیا جائے گا۔
برطانیہ نے پاکستان کیلئے تجارتی اسکیم بحال کردی
سال 2022 کی نسبت بجٹ میں مجموعی طور پر 69 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ مالی سال کی نسبت ترقیاتی بجٹ میں 47 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کا سب سے زیادہ ساڑھے 14 ارب رسل و رسائل پر خرچ کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ میں نے ملک کو معاشی چیلنجز سے نکال کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے متفقہ نقطۂ نظر کی بھرپور حمایت کی۔مخلوط حکومت نے معاشی پالیسیاں وضع کرنے کے مینڈیٹ کے ساتھ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








