کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم میرا گھر میرا آشیانہ میں قرض کی حد 1کروڑ کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

میرا گھر میرا آشیانہ
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی حکومت نے کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم میرا گھر میرا آشیانہ میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دیتے ہوئے قرض کی حد 1 کروڑ روپے کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں دیگر اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔

دورانِ اجلاس ہاؤسنگ قرض کی حد 1 کروڑ روپے کی گئی۔ گھر خریدنے والوں کیلئے یکساں شرحِ سود 5فیصد مقر کی گئی جبکہ پہلے سے لیے گئے قرضوں کو بھی نئی 5فیصد کی شرح پر ایڈجسٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سماجی روایات اور خاندانی نظام کے تحفظ کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر پنجاب حکومت نے اپنے تاریخی ہاؤسنگ منصوبے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کو وسعت دیتے ہوئے  مشترکہ خاندانوں کو بھی اس میں شامل کر لیا۔

گزشتہ ماہ سامنے آنے والے اس  فیصلے کا مقصد ایک ساتھ رہنے والے بڑے خاندانوں کو مالی سہولت فراہم کرنا ہے، جس کے تحت وہ بلاسود اور آسان اقساط پر قرض حاصل کر کے اپنے موجودہ گھروں کو وسعت دے سکیں گے۔

Related Posts