ہنزہ میں سیلابی ریلے کے باعث ٹوٹنے والا پل مکمل گر گیا، امدادی سرگرمیاں تیز

تازہ ترین

تازہ ترین

ہنزہ میں سیلابی ریلے کے باعث ٹوٹنے والا پل مکمل گر گیا، امدادی سرگرمیاں تیز
ہنزہ میں سیلابی ریلے کے باعث ٹوٹنے والا پل مکمل گر گیا، امدادی سرگرمیاں تیز

ہنزہ میں گلیشیئر پھٹنے کے باعث پیدا ہونے والے سیلابی ریلے سے ٹوٹنے والا حسن آباد کا پل مکمل طور پر گر گیا ہے جس کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئیں۔ 22 گھر خالی کرا لیے گئے۔

وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے اندر اندر عارضی پل تعمیر کر لیا جائے گا۔ متبادل روٹ براستہ نگر پل کے ڈیزائن پر کام شروع کردیا گیا ہے۔مستقل پل کی تعمیر 6 سے 8 ماہ میں مکمل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

گلیشیئر پھٹ گیا، پل ٹوٹنے کے باعث ہنزہ کا دیگرشہروں سے رابطہ منقطع

شاہراہِ قراقرم مرتضیٰ آباد سے علی آباد سیکشن تک بند ہے۔وادئ ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر سے بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج کے باعث تباہی مچ گئی۔ پل گرنے کے بعد 22 گھروں کو خالی کرانا پڑا۔

گزشتہ روز تک مقامی آبادی کا کہنا تھا کہ موسم گرم ہوتے ہی حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں شاہراہِ قراقرم پر واقع حسن آباد پل گر گیا جو ہنزہ کو گلگت سے ملاتا تھا۔

قراقرم شاہراہ کا متاثرہ حصہ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ گزشتہ روز ڈی سی ہنزہ عثمان علی کا کہنا تھا کہ چھوٹی گاڑیاں شاہراہِ نگر سے گزاری جارہی ہیں۔ پانی کا اخراج کم ہوا ہے۔ پانی نکل جانے کے بعد عارضی پل کی تعمیر ہوگی۔ 

Related Posts