کراچی: لی مارکیٹ میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس، شہری ملبے تلے دب گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Building Collapses in KARACHI
FILE PHOTO

کراچی کے قدیم اور گنجان آباد علاقے لی مارکیٹ میں ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ملبے تلے دب جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق عمارت کے گرنے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ جائے وقوعہ پر گرد و غبار کا بڑا بادل چھا گیا۔

امدادی ادارے، فائر بریگیڈ اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور ملبہ ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری منگوائی گئی ہے۔

عمارت کے گرنے سے اس سے ملحقہ ایک اور بلڈنگ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس کی دیواریں جھک گئی ہیں اور بنیادوں میں دراڑیں آ گئی ہیں۔ متاثرہ عمارت کو خالی کروا لیا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ مزید حادثے سے بچا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرنے والی عمارت خستہ حال تھی اور ممکنہ طور پر اس کی تعمیر غیر معیاری تھی۔

عمارت کی حالت کے بارے میں علاقہ مکینوں نے کئی بار متعلقہ اداروں کو شکایات کی تھیں، مگر کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ اس پہلو سے واقعے کو انسانی غفلت اور بلڈنگ قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Posts