کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے،سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد مارکیٹ میں تیزی، 6 سوسے پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار روز سے مارکیٹ مسلسل مندی میں جارہی تھی لیکن آج کارو باری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئیں۔
اسٹاک مارکیٹ میں صبح سویرے تیزی کی وجہ سے کاروبار میں اضافہ ہوا اور اسٹاک مارکیٹ میں 6 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروبار کے اختتام تک مزید تیزی کا امکان ہے۔
گزشتہ روزکاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی دیکھنے کو ملی جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ 4روز میں 3ہزار 58 پوائنٹس گرگئی تھی اور سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔
اس سے قبل بدھ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ملک میں جاری غیریقینی سیاسی صورتحال کے منڈلاتے سائے مزید گہرے ہو گئے۔
مسلسل تیسرے روز بڑی منڈی ، 100 انڈیکس میں 531 کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پیر کے روز سے شروع ہونے والے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار رہی اور سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔