پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی جو عالمی مارکیٹ میں جاری گراوٹ کا تسلسل ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک تولہ سونا 2000 ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 53 ہزار جبکہ فی 10 گرام سونا 1,714 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 2 ہزار 641 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی 63 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد چاندی کی قیمت 3,900 روپے فی تولہ طے پائی۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کم ہوکر 3,303 ڈالر (بشمول 20 ڈالر پریمیم) پر آگئی۔
یاد رہے کہ بدھ 30 جولائی کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے قیمت 3 لاکھ 55 ہزار روپے تک پہنچی تھی۔
یہ رجحان معاشی اتار چڑھاؤ اور عالمی مارکیٹ کے اثرات کی وجہ سے دیکھا جا رہا ہے جو سرمایہ کاروں اور صارفین کے لیے اہم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








