پاکستانی طلبہ کو  ہزاروں ڈالر بھی ملیں گے! کینیڈا میں اسکالر حاصل کرنے کا طریقہ 

تازہ ترین

تازہ ترین

Canada opens scholarship program 2026 for Pakistani students
FILE PHOTO
کینیڈا نے سال 2026 کے لیے کینیڈا گریجویٹ ریسرچ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ کو درخواست دینے کی دعوت دی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق منتخب امیدواروں کو ہر سال 40000 کینیڈین ڈالر تک کی مالی معاونت دی جائے گی جو زیادہ سے زیادہ تین سال تک جاری رہے گی۔
یہ اسکالرشپ کینیڈا کی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی پروگرام میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے ہے، اور یہ کینیڈین شہریوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی طلبہ کے لیے بھی کھلا ہے۔
کینیڈین حکومت کے مطابق درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
اس اسکالرشپ کا مقصد تحقیقی کام، جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور علم کے فروغ کو بڑھانا ہے، تاکہ نوجوان باصلاحیت محققین کو بہتر مواقع میسر آئیں۔
اہلیت کے معیار:
درخواست گزار پہلے سے کینیڈا کے کسی تسلیم شدہ پی ایچ ڈی پروگرام میں داخل ہوں۔
امیدوار نے 31 دسمبر 2025 تک زیادہ سے زیادہ 36 ماہ کی ڈاکٹریٹ کی تعلیم مکمل کی ہو۔
مشترکہ پروگرامز جیسے ایم اے، پی ایچ ڈی، ایم ڈی، میں شامل طلبہ بھی اہل ہوں گے بشرطیکہ ان کے پروگرام میں تحقیقی تھیسس شامل ہو۔
درخواست متعلقہ کینیڈین ادارے کے ذریعے جمع کرانا لازمی ہے۔
کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد دنیا بھر سے ذہین محققین کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے تاکہ تحقیق اور تعلیم میں عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

Related Posts