چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی لیبیا کے کمانڈر اِن چیف سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز
(فوٹو: آئی ایس پی آر)

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لیبیا کے کمانڈر اِن چیف سے ملاقات کی ہے جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر لیبیا پہنچے اور کمانڈر اِن چیف خلیفہ بن ہفتار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور عسکری تعاون پر گفتگو ہوئی۔

شعبہ تعلقاتِ عامہ (ائی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کی لیبین کمانڈر اِن چیف سے ملاقات کے دوران دونوں جانب سے تربیت، استعدادِ کار اور انسدادِ دہشت گردی کے معاملات پر تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیبیا آمد کے موقعے پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور لیبیا کے چاق و چوبند فوجی دستے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقعے پر لیبین کمانڈر اِن چیف خلیفہ بن ہفتار سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لیبیا کے ساتھ پاکستان کے مشترکہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

Related Posts