پاکستان میں ڈی اے ایف آئی اسکالرشپ پروگرام کے 30 سال مکمل ہونے پر تقریبات کا انعقاد

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں ڈی اے ایف آئی اسکالرشپ پروگرام کے 30 سال مکمل ہونے پر تقریبات کا انعقاد
پاکستان میں ڈی اے ایف آئی اسکالرشپ پروگرام کے 30 سال مکمل ہونے پر تقریبات کا انعقاد

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) اور انسپائر پاکستان نے منگل کے روز اسلام آباد میں پناہ گزینوں کے لیے اسکالرشپ پروگرام (البرٹ آئن اسٹائن جرمن اکیڈمک ریفیوجی انیشی ایٹو) کے مخفف سے جانے والے ڈی ایف اے آئی کے 30 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا۔

البرٹ آئن اسٹائن جرمن اکیڈمک ریفیوجی انیشی ایٹو (DAFI) کے اسکالرشپ پروگرام نے 1992 سے پاکستان بھر میں 2,800 سے زیادہ پناہ گزین طلباء اور دنیا بھر میں 21,500 سے زیادہ سیکھنے والوں کی زندگیاں بدل دی ہیں۔

یہ پروگرام تھرڈ لیول کے انڈرگریجویٹ طلباء کے لیے اسکالرشپ کے مواقع فراہم کرتا ہے، جن میں میڈیسن، انجینئرنگ، سماجی اور رویے کے علوم، بزنس ایڈمنسٹریشن، ریاضی اور کمپیوٹر سائنسز شامل ہیں۔

ڈی ایف اے آئی اسکالرشپ پروگرام پناہ گزینوں کو مستقبل میں ملازمت کیلئے ضروری مہارتوں، علم اور پیشہ ورانہ قابلیت سے آراستہ کرکے ان کی خود انحصاری کو فروغ دینے میں معاون ہے۔ اس پروگرام کا مقصد اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند انسانی وسائل کی ترقی ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ اپنے آبائی ملک کی تعمیر نو کے لیے بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

پاکستان میں اقوام متحدہ کے نمائندے نوریکو یوشیدا نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اسکالرشپ پروگرام کا مقصد پناہ گزینوں کو ان کی صلاحیتوں کو پورا کرنے کے قابل بنا کراُن کی زندگیوں کو تبدیل کرنا ہے۔

اسکالرشپ کو مسابقتی بنیادوں پر میرٹ، فضیلت اور مالی ضرورت کے حوالے سے دیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام پاکستان میں تسلیم شدہ یونیورسٹیوں، کالجوں اور پولی ٹیکنک میں داخلہ لینے والے مستحق نوجوان مہاجرین کو وظائف فراہم کرتا ہے۔

سال 2022 میں 175 وظائف میں سے نصف خواتین کو دیے گئے جو پہلے ایک چوتھائی مقابلے میں تھے۔یہ اضافہ اس لیے کیاگیاتاکہ خواتین کو بھی اعلیٰ سطحی مواقع فراہم کیے جائیں۔

Related Posts