ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کی کرکٹر شبمن گل سے قربتیں بڑھنے لگیں۔
دیکھا جائے تو بالی ووڈ فلم انڈسٹری اور کرکٹ کے درمیان گہرا تعلق ہے، متعدد اداکاراؤں نے بھارتی کرکٹرز سے شادیاں کیں اور کئی کی گہری دوستیاں اور تعلقات بنائے۔
دور حاضر میں کے ایل راہول کی اتھیا شیٹی سے گہرے تعلقات، ویرات کوہلی کی انوشکا شرما سے شادی کے بعد اب سارہ علی خان کی کرکٹر شبمن گل کے ساتھ ملاقاتوں کی خبریں گردش کررہی ہیں، جبکہ دونوں کو ڈیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
ایک شو میں بھارتی کرکٹر شبمن گل نے سارہ علی خان کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں کھل کر وضاحت پیش کی، شبمن سے سارہ کے ساتھ تعلقات کے بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ شاید،”سارہ کا سارا سچ بتا دیا ہے۔ شاید ہاں شاید نہیں‘۔
مزید پڑھیں:مہوش حیات کی ہیلی پیڈ پر شوٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول
سارہ علی خان کے شبمن سے پہلے اداکار کارتک آریان سے گہرے تعلقات قائم تھے، مگر انہیں بھارتی کرکٹر کے ساتھ دیکھا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








