مداحوں کو ہنساتے ہنساتے خود رو پڑے! انڈے پڑنے کے بعد زار و قطار روتے چاہت فتح علی کی ویڈیو، مداحوں کا شدید ردعمل

تازہ ترین

تازہ ترین

Chahat Fateh Ali Khan cries after egg attack in London, fans condemn incident
ONLINE

مداحوں کو اپنے منفرد انداز اور گانوں کی پیروڈی سے ہنسانے والے معروف گلوکار چاہت فتح علی خان کی ایک افسوسناک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، جس میں وہ لندن میں انڈوں سے حملے کے بعد زاروقطار روتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ واقعہ لندن میں منعقدہ ایک تقریب پراٹھا اسٹاپ کے دوران پیش آیا، جہاں وہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ گھل مل رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق تقریب خوشگوار انداز میں جاری تھی کہ اچانک چند افراد نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انڈے نکالے اور گلوکار کی طرف پھینک دیے۔

ان میں سے کچھ انڈے سیدھا چاہت فتح علی خان کو لگے، جس پر وہ آبدیدہ ہوگئے۔ ویڈیو سامنے آتے ہی مداحوں نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور اسے ایک انتہائی افسوسناک اور شرمناک حرکت قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ چاہت فتح علی خان جیسے بے ضرر اور خوش مزاج شخص کی اس طرح تذلیل ناقابل برداشت ہے۔

کسی اور نے کہا کہ وہ صرف ایک انٹرٹینر ہیں، کسی پر زبردستی گانے نہیں ٹھونستے، اگر کوئی پسند نہیں کرتا تو نہ دیکھے۔ ایک مداح نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں ہنساتے ہیں اور خود رونے پر مجبور ہوگئے، یہ انتہائی نامناسب حرکت ہے۔

 

مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے اس عمل کو غلیظ اور ناقابل معافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چاہت فتح علی خان ایک معصوم اور خوشیاں بانٹنے والے انسان ہیں جنہیں تنقید یا تذلیل کے بجائے عزت ملنی چاہیے۔

کئی صارفین نے اسے پاکستانی فنکار کی بے ادبی اور قومی تذلیل سے بھی تعبیر کیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Related Posts