چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ الوداعی ملاقات کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحریہ نے ہمیشہ قومی سمندری حدود کے دفاع کے لیے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات کے دوران نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پاک فوج کی جانب سے تینوں مسلح افواج میں مربوط تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کیلئے سرگرم رہنے والے چیئرمین کے اہم کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس سے قبل نیول ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ایک چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا واضح رہے کہ ۔جنرل ساحر شمشاد مرزا ملک کے آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہیں۔

Related Posts