میرا دل یہ پکارے آجا پر رقص کرنے والی عائشہ کی تعریف آج پاکستان اور بھارت سمیت مختلف ممالک میں بچے بچے کی زبان پر ہے، جس نے بغیر کسی خاص پریکٹس کے رقص کیا اور اس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کروڑوں افراد تک جاپہنچی۔
حال ہی میں ایک شو میں شرکت کے دوران عائشہ نے بتایا کہ وہ اس وقت صرف 14 سال کی تھیں جب ویڈیو وائرل ہوئی۔ اسی ویڈیو کو کسی نے فون کرکے یا شئیر کرکے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا اور وہ اچانک وائرل ہوگئی — دیکھنے والوں کی تعداد کروڑوں تک پہنچی اور اسے لاکھوں، پھر دسوں لاکھوں فالوورز مل گئے۔تاہم عائشہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے وائرل ہونے کا علم بھی ایک ہفتے بعد ہوا تھا۔
پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عائشہ نے کہا کہ مجھے ایک دوست کا فون آیا، اس نے کہا کہ اپنا انسٹاگرام چیک کرو تو اس وقت تک میرے ایک لاکھ فالوورز ہوچکے تھے، جبکہ میرے فالوورز اس سے قبل 2 سے 3 ہزار تھے۔ میں کافی چھوٹی تھی، اس وقت سے مجھے ماڈلنگ کا شوق ہے لیکن میرے والد مجھے منع کرتے تھے۔ جب انہوں نے دیکھا تو کہا کہ اب کیا کریں؟ اب تو کرو جو کرنا ہے۔
اپنی تعلیم کے بارے میں بتاتے ہوئے عائشہ نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک صرف میٹرک کیا ہے اور عمر صرف 18سال ہے۔ میٹرک بہت مشکل سے کیا ہے۔ ماڈلنگ کی طرف جانے کا ارادہ ہے اور قسمت نے ساتھ دیا تو آگے پڑھوں گی۔ میٹرک بڑی مشکل سے کیا، تین بار فیل ہوئی تھی۔ یہ لوگ (گھر والے) مار مار کر اسکول بھیجتے تھے۔ میری بہت سے اداکاروں سے بات چیت بھی ہوئی۔ انہوں نے بھارت آنے کی دعوت دی لیکن میں نہیں جاسکی۔
گفتگو کے دوران عائشہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ رقص انہیں پہلے سے آتا تھا، یہی وجہ ہے کہ گانے پر رقص سے قبل پریکٹس نہیں کی۔ اس کے علاوہ والد جو پہلے ماڈلنگ سے روکتے تھے، بھارت جانے کی آفر سامنے آنے کے بعد بھارت ساتھ جانے کیلئے تیار تھے، لیکن عائشہ نے خود روک دیا کیونکہ انہیں سکیورٹی خدشات لاحق تھے، حالانکہ اس وقت پاکستان کے فنکاروں کی بھارت میں پرفامنسز کا سلسلہ جاری تھا اور عائشہ بھی جاسکتی تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








