سستی برداشت نہیں کرینگے، وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا 1 روزہ دورہ کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا 1 روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجکاری کا شیڈول وقتِ مقررہ میں مکمل ہونا چاہئے، کسی بھی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی آئی اے کی نجکاری اور مستقبل کے کاروباری منصوبے زیرغور آئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نجکاری کے تمام مراحل کو تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کیلئے سخت ہدایات جاری کیں۔

اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے سمیت تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو براہِ راست ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کیا جائے گا تاکہ عوام سمیت سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا ہو۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ 3جون ہوگی۔

وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ حکومت پی آئی اے کے 51 تا 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کے ساتھ انتظامی کنٹرول بھی منتقلی کا حصہ ہوگا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے سرمایہ کار آؤٹ ریچ کیلئے روڈ شوز اور باضابطہ حکمتِ عملی کی تشکیل پر بھی زور دیا۔

دورانِ اجلاس وزیراعظم کو متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے کاروباری مشیروں کے ساتھ مل کر جامع سرمایہ کار رابطہ حکمتِ عملی تیار کی ہے اور اسے مکمل طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔سابق نجکاری کی پہلی کوشش میں بولی دینے والوں کی تعداد کم تھی جبکہ یہ غلطی دوبارہ نہیں دہرائی جائے گی۔

Related Posts