معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کرکے مداحوں کی نیندیں اڑا دیں، اس کی وجہ اداکارہ کا نیا باب ہیئر کٹ ہے جو ان کی نئی فلم کیلئے منظرِ عام پر آیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان ساتھی فنکار فواد خان کے ہمراہ نیلوفر میں جلوہ گر ہورہی ہیں جس کے دوران اداکارہ کے نئے باب کٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اپنے باب کٹ کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ہی اداکارہ نے ایک پیغام بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
پیغام میں اداکارہ نے واضح کیا کہ نئی فلم نیلوفر کیلئے وہ خود چھوٹے بال رکھنے کیلئے تیار تھیں، لیکن جب رہ ریہرسل کیلئے شارٹ وِگ پہن کر سیٹ پر پہنچیں تو فلمسازوں اور ساتھی فنکاروں کے ہوش اڑ گئے۔ پھر انہیں اندازہ ہوا کہ ماہرہ خان مذاق کررہی ہیں اور پھر یہ خیال مسترد کردیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ 10 سال سے فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرونِ ملک بھی مختلف فلموں میں کام کرکے شہرت حاصل کی۔ ماہرہ خان نے ایم ٹی وی پر اپنے کیرئیر کا آغاز بطور وی جے کیا تھا، لیکن انہیں شہرت ڈرامہ سیریل ہمسفر سے ملی۔
دلچسپ طور پر ڈرامہ سیریل ہمسفر میں بھی اداکارہ کے ہمراہ ہیرو کا رول فواد خان ہی کر رہے تھے۔ ہمسفر میں خرد کا کردار ادا کرنے والی ماہرہ خان کو ان کی بے ساختہ اداکاری کے باعث بے مثال شہرت ملی اور یہ ڈرامہ کامیاب ترین ڈراموں میں آج بھی شمار کیاجاتا ہے جس کا چرچا پاکستان کے ساتھ ساتھ سرحد پار بھی ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








