چیئرمین پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ پر حملہ نہ کرنے کی گارنٹی دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ پر حملہ نہ کرنے کی گارنٹی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تو ہمیشہ کہا ہے کہ ایوان کو مضبوط کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے۔ محمود اچکزئی ہماری نظر میں قائدِ حزبِ اختلاف ہیں۔

اظہارِ خیال کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود اچکزئی کے والد عبدالصمد خان اچکزئی نے جمہوریت کیلئے جان کی قربانی دی اور آپ ان کے خلاف قرارداد لانے کی بات کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ حکومت کی سائیڈ نہ لیں، یہاں لوگ ہم پر حملہ آور ہوئے لیکن آپ ہمیں بچانے میں ناکام رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ جمہوریت اس چیز کا نام ہوگا جس میں اختلافِ رائے ہو، لیکن یہاں پر ایسا نہیں ہے۔ ہم جمہوریت کی خاطر ایوان میں موجود ہیں، ورنہ باہر اسمبلی لگا لیتے، اس اسمبلی میں کیا کچھ نہیں ہوا، سب جانتے ہیں۔

Related Posts