صوبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرنے اور گورنر راج نافذ کرنے کی خبروں پر وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے سخت ردعمل دیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی میں ہمت ہے تو وہ صوبے میں گورنر راج نافذ کر کے دکھائے۔
سہیل آفریدی نے اپنی گفتگو میں اس بات پر بھی زور دیا کہ بند کمروں میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کے معاملات پر فیصلے کرنے والوں کو حقائق کا احساس ہونا چاہیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








