امریکی شہر انڈیاناپولس کے چڑیا گھر سے چمپینزی اپنے قید خانے سے فرار ہوگئی جس کے باعث زو میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ سیاحوں کو بھی ایک مخصوص جگہ پر روک دیا گیا تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے۔
مارا نامی مادہ چمپینزی مارا صبح تقریباً 10 بجے اپنے پنجرے کے اوپر دیکھی گئی۔ زو کے اہلکار اور انڈیاناپولس فائر ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال سنبھالی تاہم خوش قسمتی سے مارا زو کی حدود سے باہر نہیں گئی۔
چڑیا گھر کے عملے نے مارا کو قابو پا کر اسے پرسکون کروایا اور بغیر کسی نقصان یا زخمی کے دوبارہ اپنے پنجرے میں واپس پہنچایا۔ زائرین اور زو کے عملے دونوں محفوظ رہے۔
زو کے حکام نے کہا کہ سیکیورٹی، جانوروں کی دیکھ بھال اور ویٹرنری ٹیم اس طرح کے حالات کے لیے تربیت یافتہ ہے اور اس بار بھی صورتحال کو پیشہ ورانہ انداز میں قابو میں کیا گیا۔ زو معمول کے مطابق دوبارہ کھل گیا اور عوام کی آمد و رفت شروع ہوگئی ہے۔
زو کے حکام نے سیاحوں کو یقین دلایا کہ تمام افراد اور جانور محفوظ ہیں اور یہ واقعہ زو کے عملے کی بروقت کارروائی کی بدولت بغیر کسی نقصان کے حل ہو گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








