چین کا سینکڑوں پاکستانی ماہرین کو جینومکس تربیتی اسکالرشپس دینے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

بیجنگ جیومکس انسٹی ٹیوٹ، فائل فوٹو

اعلیٰ چینی تحقیقی ادارے بیجنگ جینومکس انسٹی ٹیوٹ (بی جی آئی) نے پاکستان کے 500 ماہرین کے لیے تربیتی اسکالرشپس دینے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ اعلان وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کے انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے موقع پر کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جینومکس میں تعاون پاک چین دوستی میں ایک نیا باب ہے۔ دونوں ممالک سڑکیں اور بجلی گھر بنانے سے آگے بڑھ کر زندگی کے بنیادی نقشے کو سمجھنے کی طرف جا رہے ہیں۔

داخلوں کی آخری تاریخ قریب آگئی، اعلیٰ امریکی یونیورسٹی کی مکمل فنڈڈ اسکالرشپ آپ کی قسمت بھی چمکا سکتی ہے

ان کے مطابق سی پیک 2.0 جینومکس اور بایوٹیکنالوجی کے ذریعے صحت، غذائی تحفظ اور جدت پر مبنی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ تعاون بیماریوں کے علاج تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک میں خوشحالی کی راہ ہموار کرتا ہے۔ پاک چین دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے اور اب جینومکس تعاون کے ساتھ انسانی جینوم جیسی بامعنی ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور سی پیک کے تحت جینومکس کو محدود سہولت نہیں بلکہ عوامی نعمت بنایا جائے گا۔

احسن اقبال نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جینومکس تعاون سے پاکستان اور چین صحت مند نسل، غذائی تحفظ اور علم پر مبنی معیشت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

Related Posts