سندھ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کی طرف ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے صوبائی کابینہ کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کردیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام کابینہ ارکان کو آئی پیڈ فراہم کردیے گئے ہیں اور اب کسی اجلاس میں روایتی فائل استعمال نہیں ہوگی۔
سندھ حکومت کے ”روزگار کارڈ” کیلئے آن لائن اپلائی کا طریقہ کار جانئے
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق آئندہ تمام فائلیں اور اجلاس کا ایجنڈا ڈیجیٹل صورت میں اراکین کو فراہم کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








