وزیر اعلیٰ جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے مستعفی

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے مستعفی
وزیر اعلیٰ جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے مستعفی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بی اے پی (بلوچستان عوامی پارٹی) کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔ مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں 3 سال تک بی اے پی کا صدر رہا اور احسن طریقے سے خدمات سرانجام دیں۔

بی اے پی(بلوچستان عوامی پارٹی) کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ جام کمال نے کہا کہ دعا کرتا ہوں کہ میری جماعت صوبے میں مزید ترقی کرے جبکہ میں نے عوامی پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل اپوزیشن کے اراکینِ اسمبلی کی جانب سے وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی جس کی کامیابی کیلئے ایوان کے 33 اراکین کی حمایت ضروری قرار دے دی گئی۔

 ملک کا آئین اراکینِ اسمبلی کو صوبے کے وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لا کر انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے سیاسی جدوجہد کا حق دیتا ہے۔ اراکینِ بلوچستان اسمبلی نے اپنے آئینی حق کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ ماہ تحریک جمع کرائی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک متحدہ اپوزیشن کے 16 اراکین نے جمع کرائی۔ تحریکِ عدم اعتماد لانے والے اراکین وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کو عہدے سے ہٹانے کیلئے متحد ہو گئے۔ 

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ  جام کمال کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرادی گئی

Related Posts