کراچی میں ویسٹ پولیس نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر پر چھاپہ مارا جس کے دوران مغوی کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ ملزمان گرفتار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر ویسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر پر چھاپہ مارا۔
ویسٹ پولیس نے چھاپے کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کرالیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کے مبینہ ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی پولیس نے شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 1154 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے گزشتہ ماہ 7 روز کے دوران ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1154 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے کروڑوں روپے مالیت کی 147 کلو 14 گرام چرس، 02 کلو 268 گرام ہیروئن اور 06 کلو 682 گرام آئس برآمد کی گئی۔
گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 139 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا۔ ملزمان سے پولیس کے 07 مقابلے ہوئے۔
مزید پڑھیں: جرائم کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری، 1154 ملزمان گرفتار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








