آرمی چیف کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، آئی ایس پی آر

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، آئی ایس پی آر
آرمی چیف کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، نو شہرو فیروز میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا اور دیکھا کہ کئی علاقے اب بھی زیر آب ہیں۔

نوشہروفیروز میں انہوں نے فوج کی جانب سے لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیلاب زدگان اور فوجی افسران سے بات چیت کی، خاص طور پر میڈیکل کور سے جو سیلاب زدگان کا علاج کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ضمنی انتخابات کے لیے فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی

انہوں نے کیمپوں کے باہر سیلاب زدگان اور اپنے گھروں کو لوٹنے والوں سے بھی ملاقات کی۔سیلاب متاثرین نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

Related Posts