سرد موسم نے جلد آنے کا فیصلہ کرلیا! جانیں محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے صوبے بھر میں موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہوگیا ہے۔ ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ رواں سال موسم سرما نومبر کے آخر تک شروع ہو جائے گا جبکہ حالیہ دنوں میں ہونے والی شدید بارشوں اور ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت پہلے محسوس ہونے لگی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق رواں ماہ اکتوبر کے آخر یا نومبر کے شروع میں ہی پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی جوکہ سرد موسم کی شروعات کی علامت ہیں۔

اس وقت بھی پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ ہفتے لاہور اور دیگر شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے دوران شدید بارش ہوئی جس سے موسم کافی حد تک خوشگوار ہوگیا۔

لاہور کے گلبرگ، کلمہ چوک، لکشمی چوک، جوہر ٹاؤن، اور کینٹ کے علاقوں میں تیز بارش اور بجلی کی چمک دیکھی گئی۔ اوکاڑہ، ساہیوال، مریدکے، پتوکی، اور جڑانوالہ میں بھی موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کل 19.5 ملی میٹر بارش ہوئی، گلشن راوی میں سب سے زیادہ 38 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گلبرگ میں 36، سمن آباد میں 35، اور اقبال ٹاؤن میں 34 ملی میٹر بارش ہوئی۔

شہریوں کے مطابق اچانک موسم بدل گیا اور تیز ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش نے گرمی کم کر کے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں بھی بارش ہوگی جس سے موسم شدید سرد ہونے کا امکان ہے۔

Related Posts