اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، موذی وباء نے مزید 41 افراد کی زندگیاں چھین لیں جبکہ ملک میں مزید 14 سوا فراد کورونا کا شکار ہوگئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 116 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1400 مثبت آگئے ،ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 17 فیصد رہی جبکہ کورونا نے 41 افراد کو زندگیوں سے محروم کردیا اور 4015 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاریاں روکنے کے احکامات کے بعد محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق کورونا ایس او پیز کا حکم نامہ جاری کیا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں کورونا کے وارجاری، 24 گھنٹوں میں مزید 31جان سے گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








