وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، 15 نکاتی ایجنڈا جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

PM to discuss 15-point agenda in federal cabinet meeting today

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا،اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے معاملے کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں پاکستان نرسنگ کونسل سے متعلق آرڈیننس کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

اجلاس میں 34 ادویات کی قیمتیں بھی مقرر کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس انڈونیشیا کو عالمی کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد کے لیے انسانی امداد کی منظوری بھی دے گا۔

مزید پڑھیں:علمائے کرام معاشرے کی اصلاح کےلیے موثر کردار ادا کریں، وزیراعظم

پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے حال ہی میں تمام وزراء اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عام انتخابات سے پہلے اگلے دو سالوں میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

پی ٹی آئی حکومت اب اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کرتی دکھائی دیتی ہے جبکہ وزیراعظم نے گزشتہ روز غیر فعال کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

Related Posts