پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ، 47 مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ، 47 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ، 47 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 47 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 81 ہزار 392 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 689 شہری انتقال کر گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 910  ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 52 لاکھ 48 ہزار785 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 20 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1 ہزار 30مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 16 ہزار 373 جبکہ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار330 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 3 لاکھ 51  ہزار6افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 49ہزار 111، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 39 ہزار960، بلوچستان میں 28 ہزار 588 جبکہ اسلام آباد میں 84 ہزار 83 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 7 ہزار 163 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 852 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 647 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 377 افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 317، اسلام آباد میں 787، گلگت بلتستان میں 113 جبکہ آزاد کشمیر میں 596افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک کو کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے۔عوام ایس او پیز پر لازمی عمل کریں اور ویکسین لگوائیں، بعض علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

آج سے 3 روز قبل ورچوئل میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد میں پاک فوج اور سول انتظامیہ سے مدد لی جائے گی۔ملک کے بعض شہروں میں ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر، حکومت کا دوبارہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

قبل ازیں جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں کورونا وباء ایک بار پھر اپنا زور دکھانے لگی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سوشل میڈیا پر شہریوں کو مطلع کر دیا۔

حمزہ شفقات نے 4 روز قبل کہا کہ 4 روز سے اسلام آباد میں کرونا وائرس کی مثبت شرح 1 سے بڑھ کر 5 فیصد ہو گئی، جن علاقوں میں کرونا وائرس کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں انکو سیل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: جڑواں شہروں کورونا وباء ایک بار پھر اپنا زور دکھانے لگی

Related Posts