پاکستان میں کورونا کے4ہزار 253نئے کیسز رپورٹ، 50مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے4ہزار 253نئے کیسز رپورٹ، 50مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے4ہزار 253نئے کیسز رپورٹ، 50مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 50شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 14لاکھ 70ہزار 161افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 601شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کورونا اور بڑھتی مہنگائی، کینو پراسیسنگ کی 100 فیکٹریاں بند ہوگئیں

وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ، ہزارہ یونیورسٹی 10 روز کیلئے بند کردی گئی

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 51ہزار749ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ55 لاکھ 27ہزار42ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8.2فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 731مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  5 ہزار 109افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 54 ہزار298 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 86 ہزار 262ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.0فیصد پر برقرار ہے۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 91 ہزار 518افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 285جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5 لاکھ 54ہزار12کیسز اور 7 ہزار 927اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ 5 ہزار 505افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 76انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 34 ہزار 910 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 370 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 41ہزار 68افراد کورونا سے متاثر اور 764جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 987کیسز اور 189 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 32ہزار 161شہری کورونا سے متاثر جبکہ 990 انتقال کر گئے۔

Related Posts