بھارتی معاشرہ غیر مستحکم قیادت کے باعث زوال پذیر ہے۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی معاشرہ غیر مستحکم قیادت کے باعث زوال پذیر ہے۔فواد چوہدری
بھارتی معاشرہ غیر مستحکم قیادت کے باعث زوال پذیر ہے۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی معاشرہ مودی حکومت کی غیر مستحکم قیادت کے باعث زوال پذیر ہے۔ شہریوں کو حجاب پہننے کی بھی آزادی ہونی چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کے بھارت میں حالات خوفناک حد تک خراب ہیں، غیر مستحکم قیادت بھارتی معاشرے کے زوال کی وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی مسلم طالبہ کا انتہاء پسندوں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ٹوئٹر پیغام میں مسلمان لڑکی کو ہراساں کرنے کے واقعے پر ردِ عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حجاب پہننا بھی دیگر لباس کی طرح شہریوں کی پسند نا پسند پر منحصر ہے۔ مودی حکومت کو بھارتی شہریوں کو لباس کی آزادی دینا ہوگی۔ 

خیال رہے کہ مودی حکومت مسلمان شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت میں ناکام ہوگئی۔ اس سے قبل بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبہ کو ہراساں کیا گیا، طالبہ کا انتہاء پسند ہندوؤں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

انتہا پسند جماعت بی جے پی کے اسٹوڈنٹس ونگ کے غنڈوں نے کالجوں میں غنڈہ راج قائم کردیا ہے، با حجاب لڑکیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی جبکہ نڈر مسلم طالبہ نے غنڈوں کے سامنے اللہ اکبر کی صدا بلند کردی۔

Related Posts