اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 48ہزار872 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 197 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 2ہزار 521نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 74مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک15 لاکھ62ہزار 638ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد24ہزار211ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ3 ہزار836، پنجاب میں 86ہزار 556، خیبرپختونخوا میں 30ہزار 78، بلوچستان میں 11ہزار 157، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 564، گلگت بلتستان میں1 ہزار 658جبکہ اسلام آباد میں 14 ہزار 23کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر86ہزار 975فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ1 لاکھ 56ہزار 700افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 566افراد صحتیاب ہوئے۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 2 ہزار 6افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 747افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار87،آزاد کشمیر میں 43، گلگت بلتستان میں 36، اسلام آباد میں152جبکہ بلوچستان میں 126افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا صدی کی بد ترین معاشی بدحالی پیدا کرے گا۔اقوامِ متحدہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








