دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 27 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 93 ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 27 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 93 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 27 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 93 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 27 لاکھ  افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس میں مبتلا ہونے والے 9 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 27 لاکھ 61 ہزار 266 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (9لاکھ 93 ہزار439) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ63 ہزار 788 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد75 لاکھ 94 ہزار 556 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے2کروڑ41 لاکھ 73 ہزار 271 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم  متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور کولمبیا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

پیرو کے بعد اسپین، میکسیکو، اور ارجنٹینا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا لیمپ کورونا وائرس کا خاتمہ کرسکتا ہے۔جاپانی کمپنی 

Related Posts