جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ 37 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 13 لاکھ 9 ہزار سے زائد انتقال کر گئے ہیں۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 5 کروڑ 37 لاکھ 39 ہزار 304 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 3 فیصد یعنی 13 لاکھ 9 ہزار 160 افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 9 ہزار452 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 49 لاکھ 9 ہزار980 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ75 لاکھ 20 ہزار164افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 48لاکھ 528 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، فرانس اور روس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے، برطانیہ 7ویں، ارجنٹینا 8ویں، کولمبیا 9ویں جبکہ اٹلی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کا کورونا کے دورا ن پاکستان کی کوششوں کا اعتراف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








