عوام کیلئے خوشخبری! کراچی میں چھینے گئے موبائل فونز کی شہریوں کو واپسی کا سلسلہ شروع، طریقہ اور تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: سی پی ایل سی نے سندھ گورنر ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران ایک سو سے زائد برآمد شدہ موبائل فونز ان کے اصل مالکان کو واپس کر دیے۔

یہ کامیابی سی پی ایل سی کی انتھک کوششوں اور کراچی موبائل الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن اور کراچی پولیس کے قریبی تعاون کا نتیجہ ہے۔

اس مشترکہ اقدام کے دوران 800 سے زائد چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کا سراغ لگایا گیا اور انہیں بازیاب کر لیا گیا، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کاروباری برادری کے درمیان مؤثر تعاون کی واضح مثال ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی ایل سی کے نمائندوں نے کراچی پولیس کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا، جس نے برآمدگی کے عمل میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کے ایم ای ڈی اے کے شراکت دارانہ تعاون کی بھی تعریف کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ جرائم کی روک تھام اور شہری سلامتی میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔

سی پی ایل سی کے ترجمان نے کہا کہ ادارہ ٹیکنالوجی، ڈیٹا انٹیگریشن، اور کمیونٹی پارٹنرشپ کے ذریعے عوامی تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کا اعتماد بحال ہو۔

مزید کہا گیا کہ اگر چوری یا چھینے گئے موبائل فونز کی فوری رپورٹ درج کرائی جائے تو ان کی بازیابی کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

یہ تقریب کراچی کے شہریوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے سی پی ایل سی کے شفاف، منظم اور ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کی ایک اور کامیاب مثال قرار دی گئی۔

Related Posts