سمندری طوفان مزید قریب، کراچی ودیگر شہروں سے کب ٹکرائے گا؟ محکمہ موسمیات نے وقت بتادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Arabian Sea Depression, at 440KM in south of Karachi
ONLINE/ FILE PHOTO

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان آج دوپہر کے بعد شام کے قریب مزید شدت اختیار کر جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم ممکنہ طور پر سندھ کے ساحلی شہروں کے ساتھ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھتا رہے گا اور آج دوپہرسے شام تک مزید شدت اختیار کرے گا۔

طوفان کے زیر اثر کراچی ، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ جامشورو، دادو اور شہید بینظیر آباد اضلاع 31 اگست تک بہت تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر کے اضلاع میں 30 اگست سے یکم ستمبر کے دوران تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

60 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، خوفناک سمندری طوفان سے کراچی کو کتنا خطرہ؟

 

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ “موسلا دھار بارشوں سے سندھ ومکران کے ساحل کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔”

محکمہ موسمیات نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ سمندری حالات 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے ناہمواررہنے کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو 31 اگست تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ “پی ایم ڈی کا سائیکلون وارننگ سینٹرسسٹم کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے اور اسی کے مطابق اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔

Related Posts