کراچی: شہر قائد میں سمندری طوفان کی پیشگوئی کے بعد تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں، سمندری طوفان بھی مزید قریب آگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کہا تھا کہ سمندری طوفان سے قبل کراچی میں 50 سے 60 کلومیٹر اور بعض جگہوں پر 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں اور سمندر میں موجیں بپھرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا ۔ شہر قائد میں آج صبح سے بادل چھائے ہوئے ہیں اور مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
سمندری طوفان کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا تھاکہ طوفان مغرب و جنوب مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے جو گزشتہ روز 270 کلومیٹر دور تھا اور آہستہ آہستہ کراچی تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو اور دادو کی طرف بڑھ رہا ہے۔
60 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، خوفناک سمندری طوفان سے کراچی کو کتنا خطرہ؟
سمندری طوفان کے سندھ کے مختلف شہروں کی طرف بڑھنے کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے شہریوں سے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان 200کلومیٹر سے بھی قریب آچکا ہے۔
ٹروپیکل سائیکلون کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں 31 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے سیلاب کی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








