برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے جمعرات کے روز وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی اور ان پر اور ان کے داماد عمران علی یوسف کے خلاف کرپشن کے تمام الزامات واپس لے لیے۔

برطانوی اشاعت نے میل پبلشرز کے تمام پلیٹ فارمز سے ڈیوڈ روز کے لکھے ہوئے مضمون کو بھی ہٹا دیا۔

برطانوی پبلی کیشن اپنے صحافی ڈیوڈ روز کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف عوامی فنڈز کے مبینہ خورد برد کے بارے میں ایک مضمون میں لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔

وزیراعظم سے برطانوی اخبار نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں وضاحت پرخوشی ہے، قبول کرتے ہیں کہ شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا، تمام الزامات جھوٹے ہیں اور ہم اس چیز پر شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں، برطانوی عوام کے پیسے یا ڈی ایف آئی ڈی گرانٹ میں خورد برد کا شہباز شریف پر الزام نہیں لگا۔

واضح رہے کہ شہبازشریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف اس آرٹیکل پر کیس رجسٹرڈ کرادیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا اپنے مؤقف میں کہنا تھا کہ مضمون سے ان کی ’ذاتی اور پیشہ ورانہ ساکھ‘ کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، اس کیس کی 11 نومبر 2022 کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

عدالت نے مؤقف اپنایا تھا کہ اس مقدمے میں ڈیلی میل 9 بار عدالت سے تاریخ لے چکا ہے اور اب شہباز شریف کے وکلا عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:زلفی بخاری نے آڈیو لیک کو جعلی قرار دے دیا، فرانزک کا مطالبہ

اس سے قبل گیارہ نومبر کو ڈیلی میل کیس میں برطانوی عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں مزید وقت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

Related Posts