ملتان: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جانب سے کندھے میں تکلیف کی شکایت سامنے آئی ہے، جس کے بعد اُن کی ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر دائیں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث انہوں نے ملتان میں ٹریننگ سیشن میں بولنگ بھی نہیں کی، آرام کو ترجیح دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ نے احتیاط کے طور پر بالنگ سیشن میں حصہ نہیں لیا،تاہم حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ فاسٹ بولر انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کریں گے یا نہیں۔
مزید پڑھیں:انگلینڈ جارحانہ حکمت عملی جاری رکھے گا، بین اسٹوکس
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے ملتان میں شروع ہوگا، 3 میچوں کی سیریز انگلینڈ کو 1-0کی برتری حاصل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








