چلتی موٹر سائیکل پر ڈانس، قانون کہاں ہے؟ ہانیہ عامر نے ٹریفک قوانین روند ڈالے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں لیکن اس بار وجہ کوئی ڈرامہ یا فلم نہیں بلکہ ان کی ایک ایسی حرکت ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کی مصروف سڑکوں پر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے لیکن اس نے نہ صرف شائقین کو حیران کیا بلکہ کئی سوالات بھی اٹھائے ہیں۔

ہانیہ عامر نے نہ صرف اپنی جان کو خطرے میں ڈالا بلکہ قانون کی کھلی خلاف ورزی بھی کی۔ سڑک پر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ڈانس کرنا نہ صرف غیر محفوظ ہے بلکہ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے جس پر انہیں سزا دئیے جانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی حرکتیں نہ صرف اداکارہ کی اپنی حفاظت کے لیے خطرناک ہیں بلکہ دیگر راہگیروں اور ڈرائیوروں کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔

ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پوسٹس میں گھڑ سواری اور دوستوں کے ساتھ موج مستی کی تصاویر بھی شامل ہیں جو ان کے پرجوش اور بے فکر انداز کو ظاہر کرتی ہیں تاہم یہ ویڈیو تنازع کا باعث بن گئی ہے کیونکہ عوام اور ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ہانیہ کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

حال ہی میں ہانیہ عامر گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ میں شرکت کی وجہ سے بھی خبروں میں تھیں جہاں ان کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچائی لیکن اب یہ نیا تنازع ان کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

عوام کی جانب سے ان کے اس غیر ذمہ دارانہ عمل کی شدید مذمت کی جا رہی ہے، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس معاملے پر فوری ایکشن لیا جائے۔

Related Posts