ڈرامہ ڈائن کی آخری قسط! مداح نیہال کے والدین کو سزا نہ ملنے پر ناراض

تازہ ترین

تازہ ترین

Dayan Last Episode – Public Wants Nehal’s Parents Punished
ONLINE

ہم ٹی وی کا ڈرامہ ڈائن اپنی آخری قسط کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور ناظرین کو ایک طویل سفر کے بعد کئی جذباتی موڑ دیکھنے کو ملے۔

یہ ڈرامہ معروف اداکارہ مہوش حیات کی ٹی وی پر شاندار واپسی ثابت ہوا جس میں فلمی رنگ کے ساتھ بڑے بڑے فنکاروں نے حصہ لیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Geo TV – Har Pal Geo (@harpalgeotv)

 

کہانی انتقام اور قتل و غارت کے گرد گھومتی رہی جہاں نیہال کی زندگی کے نشیب و فراز نے اسے کمزور لڑکی سے ایک پر اسرار اور خطرناک عورت میں بدل دیا۔

آخری قسط میں دکھایا گیا کہ نیہال ایک ڈائن میں بدل کر اپنے دشمنوں سے بدلہ لیتی ہے۔

اس نے نہ صرف اپنے بیٹے کو واپس حاصل کیا بلکہ زوار شاہ کے خاندان کے تمام افراد کو ان کے کیے کی سزا دی تاہم حیران کن طور پر اس نے اپنے والدین کو چھوڑ دیا۔ یہی وہ نکتہ ہے جس پر ناظرین نے شدید ردعمل دیا۔

کہانی کے مطابق نیہال کے والد نے پہلے حنین کو قتل کیا اور بعد ازاں اپنی بیٹی کو زوار اور شباب کے ہاتھوں بیچ دیا۔

اس سب کے باوجود نیہال نے جب وہ مشنا بن چکی تھی، اپنے والدین کو معاف کر دیا اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

اس صورتحال نے شائقین میں غصے اور بے چینی کو جنم دیا ہے اور سوشل میڈیا پر عوام کی بڑی تعداد مطالبہ کر رہی ہے کہ نیہال کے والدین کو بھی سزا دی جانی چاہیے تھی۔

Related Posts