ہم ٹی وی پر پیش کی جانے والی نئی ڈرامہ سیریل جن کی شادی ان کی شادی نے اپنے پہلے ہی قسط میں ناظرین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
یہ ڈرامہ نہ صرف اداکار وہاج علی کی ہم ٹی وی پر واپسی ہے بلکہ مزاحیہ انداز میں ان کے کیریئر کا نیا باب بھی ہے۔

ہدایت کار سیف حسن کے ساتھ ان کی یہ شراکت داری پہلے بھی ڈرامہ عہدِ وفا میں سامنے آچکی ہے اور اسی یاد کو تازہ کرنے کے لیے قسط کا آغاز عہدِ وفا کے مشہور او ایس ٹی سے کیا گیا۔
اس ڈرامے میں وہاج علی ڈرامہ میں علی کا کردار نبھا رہے ہیں جو اداکار بننے کے ساتھ ساتھ شہرت حاصل کرنے کا خواہشمند ہے۔

پہلی قسط میں ناظرین کو کئی دلچسپ اور مزاحیہ مناظر دیکھنے کو ملے جنہوں نے قسط کو مزید دلکش بنا دیا۔ وہاج علی کا انداز ایک بار پھر ان کے ڈرامہ عشق جلیبی کی یاد دلا رہا ہے، جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔
اس ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بیک وقت خوف اور مزاح دونوں رنگ شامل کیے گئے ہیں۔

وہاج علی کے ساتھ اداکار ارسلان نصیر، رومیسہ خان اور سحر خان بھی کاسٹ کا حصہ ہیں جن کی موجودگی نے ڈرامے کو مزید رنگین بنا دیا ہے۔
ناظرین کے مطابق پہلی قسط نے بھرپور انٹرٹینمنٹ فراہم کی ہے اور مستقبل کی قسطوں سے مزید توقعات بڑھا دی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








