اسکارلٹ جوہانسن کا ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں شاندار جلوہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Scarlett Johansson’s Greatest Performance Is in This Haunting Sci-Fi Horror Masterpiece
FILE PHOTO

ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 کی سرخ قالین تقریب اس وقت ایک دلکش منظر پیش کر رہی تھی جب ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور ہدایت کارہ اسکارلٹ جوہانسن اپنے نئے انداز کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔

وہ اپنی نئی فلم ایلیانور دی گریٹ کے پریمئر کے موقع پرشیمپین رنگ کے نفیس لباس میں نمودار ہوئیں جس نے تقریب میں موجود حاضرین کو مسحور کر دیا۔

چالیس سالہ اداکارہ نے اپنے مخصوص انداز میں پشت سے کھلے گاؤن کا انتخاب کیا جس نے ان کے نمایاں ٹٹو کو بھی اجاگر کیا۔ ان کے بدن پر سیاہ اور سفید رنگ کی گلابی جھاڑی کی شاخ اور ایک ننھے میمنے کا ٹیٹو واضح نظر آ رہا تھا۔

 

اس موقع پر اسکارلٹ جوہانسن نے اپنے سنہری بال درمیانی مانگ کے ساتھ خوبصورت جوڑے میں باندھے جبکہ جھولتے ہوئے پتوں جیسے بالیوں نے ان کے دلکش سراپے کو مزید نکھار دیا۔

اس فلمی تقریب میں ان کے ہمراہ فلم کے مرکزی فنکار بھی شریک تھے جن میں پچانوے سالہ مرکزی اداکارہ جون اسکوئب، برطانوی اداکارہ ایرن کیلی مین اور معروف اداکار چیویٹل ایجیوفور شامل تھے۔

فلم ایلیانور دی گریٹ جون اسکوئب کے گرد گھومتی ہے جو ایک ایسی معمر خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنی بہترین دوست، جو ہولوکاسٹ کی زندہ بچ جانے والی تھیں، کی وفات کے بعد فلوریڈا سے نیویارک منتقل ہو جاتی ہیں۔

یہ فلم اپنی کہانی اور اس کے لہجے کی وجہ سے ناقدین کو تقسیم کر چکی ہے کیونکہ اس میں مزاح اور ڈرامے کے امتزاج نے متضاد آرا کو جنم دیا ہے۔

اسکارلٹ جوہانسن نے اس بار بطور اداکارہ نہیں بلکہ بطور ہدایت کارہ اپنی نئی شناخت قائم کی ہے اور پسِ پردہ رہ کر اپنی ہدایت کاری کا پہلا تجربہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔

Related Posts